bodrum escort escort bodrum yalıkavak
Home / Latest News / پرائس کنٹرول کمیٹی لاہور

پرائس کنٹرول کمیٹی لاہور

رمضان المبارک کے دوران اوپن مارکیٹوں میں 34626چھاپوں کے دوران منافع خوری ،ناقص اشیاء کی فروخت اور سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 2325دکانداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ،2504کی گرفتاریاں اور مجموعی طو رپر 2668450روپے کے جرمانے کئے گئے ، پوش علاقوں کے بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز کو بھی چیک کر کے لاکھوں روپے جرمانے کئے گئے،اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے اوپن مارکیٹوں کے دورے شروع کر دئیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے رمضان المبارک میں اوپن مارکیٹوں میں اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے کی گئی کارروائیوں کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کیا ۔ میاں عثمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق رمضان المبارک میں عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کئے گئے جن کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ حکومتی اداروں کے متحرک ہونے کے باعث گزشتہ سالوں کے مقابلے میں امسال صورتحال میں مزید بہتری دیکھی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی واضح ہدایات کے مطابق رمضان بازاروں کے بھی دورے کر کے اشیاء کے معیار اور قیمتوں کے حوالے سے عوام سے آگاہی حاصل کی گئی جنہوں نے اپنے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ۔ چیئرمین پریس کنٹرول کمیٹی نے 28مئی سے 25جون تک اوپن مارکیٹوں میں کی گئی کارروائیوں کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس دوران صوبائی دارالحکومت میں3660مارکیٹوں کو چیک کیا گیا اور 34ہزار626چھاپوں کے دوران ناجائز منافع خوری ، ناقص اشیاء کی فروخت اور سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 2325دکانداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج اور2504کو گرفتار کر ا کے جیل بھجوایا گیا جبکہ 1457افراد کو 2668450روپے جرمانے کئے گئے ۔ اس دوران پوش علاقوں میں واقع بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز کو بھی چیک کیا گیا جنہیں منافع خوری اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر لاکھوں روپے کے جرمانے کئے گئے جبکہ پیک کی گئی اشیاء کا وزن بھی چیک کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک میں بڑے ڈیپارٹمنٹل ،جنرل سٹورز، پرچون ، پھلوں اورسبزی ، بڑے چھوٹے اور چکن کے گوشت اور دودھ اور دہی کے دکانوں کوبھی چیک کیا گیا اورناقص اشیاء کو فوری ہٹوا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اوراوپن مارکیٹوں اور اتوار بازاروں میں اشیاء کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لینے کے لئے دوبارہ کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور منافع خوری کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

About Faisal Kamal

Share your Comments

comments