bodrum escort escort bodrum yalıkavak
Home / Latest News / پاکستان ریلوے کے تاریخی ورثے کی حفاظت ، دیکھ بھال اور ترقی کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ہیریٹیج قائم

پاکستان ریلوے کے تاریخی ورثے کی حفاظت ، دیکھ بھال اور ترقی کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ہیریٹیج قائم

وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے پاکستان ریلوے کے تاریخی ورثے کی حفاظت ، دیکھ بھال اور ترقی کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ہیریٹیج قائم کرنے کا حکم دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے قیمتی تاریخی اثاثوں، اشیاء اور عمارتوں کا امین ہے اور ہم اپنی تاریخی امانتیں اپنی آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کرناچاہتے ہیں۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے ’’ریڈیمکو‘‘ کی طرف سے گولٹرہ میوزیم کی دیکھ بھال اور توسیع کے عمل کو سراہا تاہم ان کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر تاریخی اثاثوں کی حفاظت اور ترقی کے لیے ایک مکمل ڈائریکٹوریٹ کا جلد از جلد قیام ضروری ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلویز تمام نئے تعمیر ہونے والے ریلوے اسٹیشنوں میں ان کے تاریخی حسن، کردار اور شناخت کو برقرار رکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے پاس موجود تاریخی آلات ، فرنیچر اور دیگر نوادرات کو پروفیشنل انداز میں محفوظ رکھا جائے گا۔ اس موقع پر ریلوے کے ذیلی ادارے ’’ریڈیمکو ‘‘ کے سربراہ زبیر شفیع غوری نے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق ، چیئر پرسن مسز پروین آغا ، چیف ایگزیکٹوآفیسر محمد جاوید انور اور دیگر حکام کو آزادی ٹرین ، کرسمس ٹرین اور دیگر سرگرمیوں پر مفصل رپورٹ پیش کی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلوے حب الوطنی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا تاہم ریڈیمکوکے بجائے ریلوے کی موجودہ تاریخی وثقافتی عمارات و نوادرات کی حفاظت کی ذمہ داری نئے ڈائریکٹوریٹ کو سونپی جائے گی۔ اجلاس میں ایڈیشنل جنرل منیجر عبدالحمید رازی ، ممبر فنانس فیصل اسماعیلی ، ایف اے اینڈ سی اے او ڈاکٹر سعید احمد ، ڈی جی ایجوکیشن ڈاکٹر فرحان عبادت یار سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

About Waseem Ahmad

Share your Comments

comments