bodrum escort escort bodrum yalıkavak
Home / Corporate Corner / سام سنگ نے ایس او ایس ویلیج لاہور میں ایک اور سمارٹ سکول قائم کر دیا

سام سنگ نے ایس او ایس ویلیج لاہور میں ایک اور سمارٹ سکول قائم کر دیا

عالمی ٹیکنالوجی لیڈر سام سنگ الیکٹرونکس نے پسماندہ طبقوں میں تعلیم کے معیار کو بڑھانے کے لئے 9 بڑے شہروں میں سمارٹ کلاسز کے قیام کے لئے ایس او ایس چلڈرن ویلیجز کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ ایس او ایس ویلیج فیروز پور روڈ لاہور میں ایس او ایس ہرمان جمینئر سکول (SOS Hermann Gmenier School) میں سام سنگ سمارٹ کلاس قائم کی گئی ہے۔ سٹریٹجک مقامات پر ان سمارٹ کلاسز کے انتظام کے لئے ایس او ایس چلڈرنز ویلیجز کا انتخاب اس کی اعلیٰ ساکھ، اعلیٰ معیار کی تعلیم، رہائش اور محروم طبقات بالخصوص یتیموں کے مابین پیدائشی ٹیلنٹس کو بڑھانے کیلئے صحت مند ماحول کی فراہمی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ 

سام سنگ نے اب تک جی ٹی روڈ راولپنڈی، سیکٹر ایچ 11 اسلام آباد، ملیر ہالٹ کراچی، گٹ والا فیصل آباد، انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان، کھمبرانوالہ سیالکوٹ، فیصل آباد روڈ سرگودھا، ڈھڈیال مانسہرہ اور فیروز پور روڈ لاہور کے ایس او ایس ویلیجز میں سمارٹ کلاسز قائم کی ہیں۔ 

سام سنگ نے سمارٹ کلاسز کے قیام اور ان اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر نو کے لئے لاکھوں روپے خرچ کئے ہیں۔ یہ ادارے ایس او ایس ویلیج کی جانب سے اعلیٰ تعلیمی معیارات کے مطابق مقررہ اہداف کے حصول اور مکمل شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے تعلیم یافتہ اساتذہ کے ساتھ چلائے جا رہے ہیں لہذا ہزاروں مستحق اور محروم طلباء کو مفت تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔ 

سام سنگ پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر وائے جے کم نے کہا کہ ایک سماجی ذمہ داری کا ادارہ ہونے کی حیثیت سے سام سنگ انسانی ترقی کے پروگرام کا تعاقب کرتا ہے۔ سمارٹ کلاس کا یہ اقدام ایس او ایس ویلیجز جیسے انتھک جدوجہد کرنے والے اداروں کی حمایت کے ذریعے پسماندہ علاقوں میں تیز جدید تعلیم کیلئے ترتیب دیا گیا ہے۔ سام سنگ یہ اہم سماجی کوشش ملک میں سماجی، تعلیمی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کیلئے کر رہا ہے۔ 
ایس او ایس چلڈرنز ویلیج ایک عالمی تنظیم ہے جو خاندان کی بنیاد پر، محرومی کا شکار بچوں کی طویل المدت دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے تاکہ انہیں ان کے بہتر مستقبل کیلئے ایک موقع فراہم کیا جائے تاکہ وہ قومی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ اس طرح سام سنگ کمیونٹیز کے ساتھ اپنی کامیابی کا اشتراک کرتا ہے۔ 

About Waseem Ahmad

Share your Comments

comments