Home / Corporate Corner / نیشنل سیونگ اسکیم کے شرح منافع میں کوئی رد و بدل نہ ہوسکا

نیشنل سیونگ اسکیم کے شرح منافع میں کوئی رد و بدل نہ ہوسکا

کراچی(کامرس رپورٹر) ایک سال گزر جانے کے باوجود نیشنل سیونگ اسکیم کے شرح منافع میں کوئی رد و بدل نہ ہوسکا، بچت ا سکیموں کا شرح منافع پرانے ریٹ پر ہی برقرار ہے۔ بیواؤں اور پنشنرز کی امیدوں پر پانی پھر گیا کیونکہ نیشنل سیونگ اسکیم نے شرح منافع کو پرانے ریٹ پر ہی برقرار رکھا ہے۔ پیشنر اور بہبود سرٹیفیکیٹ کا شرح منافع 9 اعشاریہ 36 فیصد یعنی ایک لاکھ کی سرمایہ کاری کرنے والوں کواب بھی سالانہ 9 ہزار 360 روپے ہی ملا کریں گے۔دوسری جانب ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ کا شرح منافع 7 اعشاریہ 54 فیصد، ریگولر انکم سرٹیفیکیٹ کا شرح منافع 9 اعشاریہ 36 فیصد اور سپیشل سیونگ اسکیم کا شرح منافع 6 اعشاریہ 03 فیصد پر ہی برقرار ہے، جبکہ بجٹ اکاؤنٹ میں سرمایہ لگانے والوں کو 3 اعشاریہ 95 فیصد منافع ملے گا۔ واضح رہے کہ حکومت نے گذشتہ ایک برس سے بچت اسکیموں کے شرح منافع کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ 

Share your Comments

comments