Home / Corporate Corner / قیمتوں کے حالیہ اضافہ سے پیداواری لا گت میں اضافہ ہو گا

قیمتوں کے حالیہ اضافہ سے پیداواری لا گت میں اضافہ ہو گا

کراچی(کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے صدر غضنفر بلور نے حالیہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر اپنی گہر ی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قیمتو ں کے حالیہ اضا فہ سے پیداواری لا گت میں اضافہ ہو گا اور پاکستانی مصنوعات عا لمی منڈ ی میں مہنگی ہو نے کی وجہ سے ملکی بر آمدات پر منفی اثرپڑیگا ۔ انہوں نے مز ید کہا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ میں پہلے ہی پچھلے چند سالو ں سے مستقل کمی کا رجحان پا یا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے ملک کی آبادی بڑی تعداد خط غر بت سے نیچے زندگی گذار رہی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتو ں میں حالیہ اضا فہ سے روز مرہ اشیاء اور غزائی اجناس کی قیمتو ں میں بھی اضا فہ ہو گا اور عوام الناس پر شدید بو جھ پڑیگا۔ غضنفر بلور نے حکومت پر زور دیتے ہو ئے کہاکہ اس حالیہ اضا فہ کو فوری طور پر واپس لیا کیا جائے ۔

Share your Comments

comments