Home / Corporate Corner / صنعتی مشینری کی درآمد پر عائد ٹیکسزاو ر ڈیوٹی ختم کی جائے، میاں زاہد حسین

صنعتی مشینری کی درآمد پر عائد ٹیکسزاو ر ڈیوٹی ختم کی جائے، میاں زاہد حسین

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا کہ صنعتی مشینری کی درآمد پر عائد ٹیکسزاو ر ڈیوٹی ختم کرکے ملکی صنعت کودرپیش جدید آلات و مشینری کی کمی کے مسائل حل کئے جائیں، جن ممالک نے بھی صنعتی لحاظ سے ترقی کی ہے اسکی بنیاد “زیرو” ریٹڈٹیکس ہے جہاں درآمد ہونے والی مشینری ٹیکس سے مستثنیٰ ہوتی ہیں۔ میاں زاہد حسین نے ایک بیان میں کہا کہ ملکی صنعتوں کو ترقی دینے کے لئے ضروری ہے کہ مشینری کی درآمد پر عائد ٹیکسز ختم کئے جائیں تاکہ پاکستان صنعتی لحاظ سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوسکے۔ مشینری کی درآمد پر 35ممالک نے سیلز ٹیکس عائد کیا جس کے نتیجے میں وہاں کی صنعتیں زوال پذیر ہوئیں ۔

Share your Comments

comments