Home / Corporate Corner / الاسٹک اسکن ڈسپلے مریضوں کیلئے کس طرح مددگار؟

الاسٹک اسکن ڈسپلے مریضوں کیلئے کس طرح مددگار؟

صحت کے شعبے میں جدید سائنسی تحقیق کا ایک اور شاہکار متعارف کروایا گیا ہے، جس کا نام الاسٹک اسکن ڈسپلے ہے ۔

الاسٹک اسکن ڈسپلے ایک باریک اور ہلکی لاسٹک ہے جس میں الیکٹرو راڈ سینسر نصب ہے، جس کی مدد سے کسی بھی مریض کی حرکت قلب کی نگرانی کی جاسکتی ہے اور اس کا ریکارڈ محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے تحقیق جاپان کی ٹوکیو انجینئرنگ یونیورسٹی کے پروفیسر تاکاؤ سومیا نے کی، جن کا کہنا ہے کہ اس میں سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، جس کی مدد سے یہ اسمارٹ فون میں ڈیٹا فراہم کرسکتا ہے۔

اس الاسٹک ڈسپلے کی مدد سے ڈاکٹر یہ جان سکتے ہیں کہ مریض کا بلڈ پریشر لیول کیا ہے اور دل کی دھڑکن کی رفتار کیا ہے، جب کہ دل کا دورہ پڑنے سے پہلے بھی یہ خدشہ ظاہر کردے گا۔

الاسٹک اسکن ڈسپلے میں لچکدار وائرنگ اور متعدد مائیکرو ایل ای ڈیز کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس الاسٹک ڈسپلے کو کلائی، ہتھیلی یا پھر انگلی پر چپکایا جاتا ہے جس کے بعد اس پر پوائنٹ رکھ کر چیک کیا جا سکتا ہے کہ مریض اس وقت کس مشکل سے دو چار ہے۔

Share your Comments

comments