Home / Latest News / وزیراعظم شاہد خاقان افغان صدر کی دعوت پر کل کابل روانہ ہوں گے

وزیراعظم شاہد خاقان افغان صدر کی دعوت پر کل کابل روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر کل کابل روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا دورہ کابل طالبان کےساتھ امن مذاکرات کی پیشکش کی کڑی اور علاقائی امن یقینی بنانے کی کوشش کا حصہ ہے۔ 

ترجمان کا کہنا ہےکہ وزیراعظم اپنے دورے میں افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکیٹوعبداللہ عبداللہ سے ملاقات کریں گے جب کہ وزیراعظم کی افغانستان کی سیاسی قیادت کےساتھ بھی اہم ملاقاتیں ہوں گی۔

ترجمان کے مطابق دورہ کابل کے دوران تجارتی، معاشی، دفاعی اور انسداد ہشت گردی کے امورزیر غور آئیں گے جب کہ افغان مہاجرین کی واپسی، انسداد منشیات اوردوطرفہ امور پر بھی بات چیت ہوگی۔ 

اس کے علاوہ پاک افغان عوام اور سیاسی سطح پر رابطوں اور ویزا کے معاملات زیربحث آئیں گے جب کہ تاپی اور کاسا 1000 منصوبوں کی تکمیل سے متعلق اقدامات پر بھی بات ہوگی۔

واضح رہےکہ افغان صدر نے پاکستانی وزیراعظم کو دورۂ افغانستان کی دعوت کا پیغام گزشتہ ماہ پاکستانی قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصر جنجوعہ کو ان کے دورہ افغانستان کے دوران دیا تھا۔

Share your Comments

comments