Home / Latest News / رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی بینکوں سے رقوم نکلنا شروع ہو گئی

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی بینکوں سے رقوم نکلنا شروع ہو گئی

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی بینکوں سے رقوم نکلنا شروع ہو گئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران بینکوں کو 570 ارب روپے فراہم کر دیئے گئے۔رمضان کی آمد کے ساتھ ہی عوام نے بینکوں سے دھڑا دھڑ رقوم نکالنا شروع کردیں، نقد کی اشد ضرورت کی صورت میں اسٹیٹ بینک نے 11 مئی کو بینکوں کو 470 ارب روپے فراہم کیے۔ بینکوں کی بڑھتی ہوئی طلب پورا کرنے کی خاطر اسٹیٹ بینک نے 5 روز کے لئے مزید 100 ارب روپے بینکوں کو جاری کیے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق رمضان میں بینک اکاونٹس سے زکوۃ کی کٹوتی کے ڈر سے عوام بینکوں سے رقوم نکالنا شروع کر دیتے ہیں، اس کے علاوہ کئی افراد رمضان سے قبل ہی عید کی خریداری شروع کر دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بینکوں کو چند روز کے لئے رقم کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Share your Comments

comments