Home / Corporate Corner / پاک قطر تکافل گروپ کوایف پی سی سی آئی کی جانب سے برانڈ آف دی ایئر 2018کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے

پاک قطر تکافل گروپ کوایف پی سی سی آئی کی جانب سے برانڈ آف دی ایئر 2018کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے

پاک قطر تکافل گروپ کوایف پی سی سی آئی کی جانب سے برانڈ آف دی ایئر 2018کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔پاک قطر تکافل گروپ کو یہ ایوارڈ ایف پی سی سی آئی کی برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ ڈسٹری بیوشن تقریب میں دیا گیا ۔ وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر پاک قطر جنرل تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زاہد اعوان اور پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید ناصر علی موجوتھے۔ یاد رہے کہ پاک قطر تکافل گروپ پاک قطر فیملی تکافل اور پاک قطر جنرل تکافل کمپنیوں پر مشتمل ہے۔ پاک قطر تکافل پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑا تکافل گروپ ہے جو ایک دہائی سے ملک بھر میں تکافل کا سب سے بڑا برانچ نیٹ ورک چلا رہاہے۔پاک قطر فیملی تکافل اسلامک فنانس انڈسٹری کی پہلی اور سب سے بڑی تکافل کمپنی ہے۔ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے پاک قطر فیملی تکافل کمپنی کی ملک کے 41شہروں میں 70برانچز ہیں۔ ملک بھر کے 200شہروں میں 3500بینک برانچز بینکا تکافل پراڈکٹس فراہم کررہی ہیں۔ پاک قطر فیملی تکافل اور پاک قطر جنرل تکافل کے سربراہ شیخ علی بن عبداللہ التھانی ہیں۔قطر کے مضبوط مالیاتی ادارے پاک قطر تکافل گروپ کے اسپانسرز ہیں۔ کمپنی کے شریعہ ایڈوائزری بورڈ میں ممتاز شریعہ اسکالرز شامل ہیں۔ شریعہ بورڈ کے سربراہ مفتی تقی عثمانی ہیں۔ یہ بورڈ شریعہ کمپلائنس کیلئے تمام پراڈکٹس اور آپریشنز کی تصدیق کرتاہے۔کمپنی کا پیڈ اپ کیپیٹل 1250بلین روپے سے زیادہ ہے۔ کمپنی کو جے سی آر وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی نے ‘A’مثبت آؤٹ لک ریٹنگ جاری کی ہے۔ کمپنی کو انٹرنیشنل تکافل سمٹ لندن میں بہترین تکافل آپریٹرایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ پاک قطر جنرل تکافل کمپنی تکافل مارکیٹ میں جنرل تکافل (نان لائف )کی جامع پراڈکٹس کا پورٹ فولیو پیش کرتی ہے۔ کمپنی کا پیڈ اپ کیپیٹل 509ملین روپے ہے۔ کمپنی کو جے سی آر وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی نے ‘A-‘سٹیبل آؤٹ لک ریٹنگ جاری کی ہے جبکہ پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے ‘A’اسٹیبل آؤٹ لک ریٹنگ جاری کی ہے۔پاک قطر جنرل تکافل ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرچکی ہے۔ 

Share your Comments

comments