Home / Corporate Corner / سی سی پی نے روڈ کنسٹرکشن سیکٹر سٹڈی پر سٹیک ہولڈرز اور عام عوام سے رائے طلب کر لی

سی سی پی نے روڈ کنسٹرکشن سیکٹر سٹڈی پر سٹیک ہولڈرز اور عام عوام سے رائے طلب کر لی

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے روڈ کنسٹرکشن سیکٹر میں کمپیٹیشن سے متعلقہ مسائل ، خاص طور پر چائینہ پاکستان اکنامک کاریڈارکے تناظر میں ایک مفصل سٹڈی کی ہے اور اس سیکٹر میں کمپیٹیشن کو فروغ دینے اور سب کے لئے برابری کے مواقع فراہم کرنے کے لئے تجاویز پیش کی ہیں۔

” کمپیٹیشن ایسسمنٹ آف دی روڈ کنسٹرکشن سیکٹر ان پاکستان” (Competition Assessment of the Road Construction Sector in Pakistan) کے عنوان سے کی گئی یہ سٹڈی سی سی پی کو حاصل اس استحقاق کے تحت کی گئی جس میں تمام معاشی اور تجارتی سرگرمیوں میں کمپیٹیشن کے فروغ کے لئے سی سی پی یہ اختیار رکھتا ہے کہ وہ مارکیٹ سٹڈیز کرے۔

یہ سٹڈی روڈ کنسٹرکشن سیکٹر میں مختلف سٹیک ہولڈرز جس میں پرائیویٹ کاروباری ادارے، ریاست کے ملکیتی کاروباری ادارے اور عمل درآمد کرنے والی ایجنسیزکے کردار کا کمپیٹیشن کے نقطہ نظر سے جائزہ لیتی ہے۔ یہ سٹڈی رپورٹ ریگولیٹری فریم ورک کا بھی تجزیہ کرتی ہے تا کہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ اس اہم شعبے میں مقامی یا بین الاقوامی داخلے کی خواہش مند کمپنیوں کے لیے کوئی رکاوٹ تو نہیں ۔

یہ سٹڈی اس سیکٹر میں کمپیٹیشن متعلقہ رکاوٹوں کو دور کرنے، بولی کے عمل میں شفافیت کے لئے اور تمام مارکیٹ پلےئرز کے لئے برابری کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کے لیے سفارشات پیش کرتی ہے۔سڑکوں کی تعمیر میں بہتری اور قومی خزانے کو نقصان سے بچانے کے لئے یہ سٹڈی انفورسمنٹ ایجنسیز کو متعلقہ قانون اور طریقہ کار کے رضاکارانہ نفاذکو یقینی بنانے کی تجویز دیتی ہے۔یہ سٹڈی ریگولیٹری باڈیز جیسا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی، پاکستان انجئیرنگ کونسل اور پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی پر زور دیتی ہے کہ وہ اس سیکٹر میں تمام امیدواروں کے بیچ مسابقتی پروکیورمنٹ کو یقینی بنائیں۔
یہ سٹڈی سی سی پی کی ویب سائیٹ www.cc.gov.pk پر موجود ہے اور عام عوام اور سٹیک ہولڈرز 30دنوں میں (18 اگست تک) مریم حسیب ، ڈپٹی ڈائریکٹر ، سی سی پی کو ان کے ای میل ایڈریس mhasib@cc.gov.pk پر اپنی آراء بھجواسکتے ہیں۔

ٌٌٌٌٌ***********
مزید معلومات کے لئے رابطہ کرسکتے ہیں:
اسفندیار خٹک، ڈایریکٹر ایڈوکیسی اینڈ میڈیا اور سرکاری ترجمان
03339124231
051-9100256
akhattak@cc.gov.pk
www.cc.gov.pk

Share your Comments

comments