Home / Corporate Corner / دنیا کی پہلی RGB ڈی ڈی آر 4 میموری ماڈیول ہائی برڈ ایئر کولنگ سسٹم کے ساتھ اب پاکستان میں دستیاب ہے

دنیا کی پہلی RGB ڈی ڈی آر 4 میموری ماڈیول ہائی برڈ ایئر کولنگ سسٹم کے ساتھ اب پاکستان میں دستیاب ہے

اعلیٰ کارکردگی کی ڈی ریم ماڈیول اور NAND فلیش مصنوعات تیار کرنے والی معروف کمپنی ADATA ٹیکنالوجی نے حال ہی میں ہائی برڈ لیکویڈ ایئر کولنگ سسٹم کے ساتھ دنیا کی پہلی RGB DDR4 میموری XPGSPECTRIX D80 DDR4 RGB جاری کر دی ہے۔ جدید ترین SPECTRIX D80 ڈیوائس لیکویڈ ہیٹ سنک کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے جو المونیم ہیٹ سنک اور پی سی بی کے تھرملی کنڈکٹو مواد پر مشتمل ہے۔ علاوہ ازیں یہ ایک جامع تھرمل کولنگ صلاحیتوں کی حامل ہے اور شاندار کارکردگی فراہم کرتی ہے۔ 

SPECTRIX D80 کے اوپر ایک لیکویڈ ہیٹ سنک گرمی کو غیر موثر کرنے کیلئے موزوں ہے۔ یہ المونیم ہیٹ سنک کے ساتھ پی سی بی پر تھرملی کنڈکٹو مواد کے ساتھ ایک جامع کولنگ پیدا کرنے کیلئے موثر طریقے سے کام کرتی ہے۔ پروگرام کی حامل آر جی بی لائٹنگ سے لیس لیکویڈ ہیٹ سنک نہ صرف فعال رہتی ہے بلکہ یہ مائع کے ساتھ انتہائی دلفریب نظر آتی ہے جو دیکھنے کے لئے روشن ہوتی ہے۔ صارفین پیٹرنز، پلز سپیڈ، روشنی کی شدت اور دیگر خصوصیات کے ذریعے روشنی کے افیکٹس کو اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دے سکتے ہیں۔ لائٹنگ کنٹرو ل آر جی بی Sync ایپلی کیشن کے ساتھ منسلک ہے اور صارفین اپنے مدر بورڈ میکر کی جانب سے موجودہ آر جی بی لائٹنگ کنٹرول سافٹ ویئر کے ذریعے اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ 

SPECTRIX D80 انٹل X299، 2666 میگا ہرٹز اور AMD AM4/Ryzen پلیٹ فارم پر 2666 Mhz سے 5000 Mhz کی ایک وسیع فریکوینسی رینج فراہم کرتی ہے۔ انٹل XMP (ایکسٹریم میموری پروفائل) 2.0 پہلے سے ترتیب دی گئی پروفائل تیزی سے کام کرنے کے قابل بناتی ہے اور BIOS میں انفرادی پیرا میٹرز کو ترتیب دینے کی ضرورت کو پورا کرتی ہے۔ قبل ازیں اس سال لیکویڈ نائیٹروجن ۔ کولڈ کنفگریشن میں XPG کی تیز ترین SPECTRIX D80 سے 5531Mhz تک میموری ماڈیول نے حیران کن صلاحیت کا مظاہرہ پیش کیا۔ اوور کلاکنگ کی آسانی کو شامل کرتے ہوئے D80 تیز، پائیدار اوور کلاکنگ کیلئے پہلے سے ترتیب شدہ Intel XMP (Extreme Memory Profile) 2.0 پروفائل کی حامل ہے۔ 

زیادہ پائیداری اور انحصاری کیلئے ماڈیول میں اعلیٰ معیار کی chips کو استعمال کیا گیا ہے جنہیں انتہائی سخت سلیکشن پروسیس کے بعد منتخب کیا گیا ہے جبکہ اس کا 10 سطحوں پر مشتمل PCB ہیوی لوڈ اور زائد سپیڈ پر بھی کام کرتے ہوئے سگنل کوالٹی اور پائیداری کو بہتر بناتا ہے۔ 

ADATA XPG نے لاس ویگاس میں ہونے والی CES 2018 کے دوران پہلے ایک پرو ٹو ٹائپ لیکویڈ کولڈ میموری ڈیزائن متعارف کرایا جو بہت حوصلہ افزاء رہا۔ XPG SPECTRIX D80 تجارت کیلئے دستیاب میموری ماڈیول کیلئے ڈیزائن کی خوبی کا ایک احساس ہے۔ 

مصنوعات اور قیمتوں کے بارے میں مزید تفصیلات کے لئے براہ مہربانی ہمارے قریبی ADATA XPG کے نمائندے سے رابطہ کریں یا www.xpg.com ملاحظہ کیجئے۔

Share your Comments

comments