Home / Corporate Corner / سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 9 کا اجراء کر دیا، سام سنگ کا جدید ترین گلیکسی نوٹ 9 آئندہ ماہ 7 ستمبر سے پاکستان میں دستیاب ہوگا

سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 9 کا اجراء کر دیا، سام سنگ کا جدید ترین گلیکسی نوٹ 9 آئندہ ماہ 7 ستمبر سے پاکستان میں دستیاب ہوگا

سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے اپنی پریمیم نوٹ سیریز میں تازہ ترین اضافہ کرتے ہوئے گلیکسی نوٹ 9 کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔ پری آرڈرز پر ایک مفت 10000 ایم اے ایچ بیٹری پیک بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ سام سنگ کی نوٹ سیریز کو کمپنی کی جدید ترین نئی ایجادات کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے اور گلیکسی نوٹ 9 ایک پریمیم سمارٹ فون کے ساتھ اس کی میراث پر تیار کیا گیا ہے جو حتمی کارکردگی فراہم کرتا ہے۔ اس میں پہلی مرتبہ کنیکٹیویٹی کے ساتھ ایک نیا ایس پین اور سام سنگ کا انتہائی انٹیلی جنٹ کیمرہ بھی موجود ہے۔ 
سام سنگ الیکٹرانکس کے آئی ٹی اینڈ موبائل کمیونیکیشن ڈویژن کے سی ای او اور صدر ڈی جے کوہ نے اس موقع پر کہا کہ پریمیم ٹیکنالوجی اور صنعتی ایجادات کیلئے نوٹ ہمیشہ ہمارا شاہکار رہا ہے، گلیکسی نوٹ 9 میں کوئی کمی نہیں، اسے کارکردگی، پاور اور انٹیلی جنس کے لئے مرتب کیا گیا ہے جس کی آج لوگوں کو ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ کے شائقین سام سنگ کے انتہائی وفادار ہیں، ہم جانتے ہیں کہ وہ کام اور کھیل سب چاہتے ہیں اور گلیکسی نوٹ 9 واحد فون ہے جو مصروف زندگیوں کو برقرار رکھ سکتا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ لوگ تقریباً ہر چیز کے لئے سمارٹ فون پر انحصار کرتے ہیں، انہیں ایک ایسے فون کی ضرورت ہوتی ہے جسے ری چارج، تصاویر نکالنے کیلئے سٹوریج کو خالی کرنے، فلائیٹ پر جانے سے قبل ویڈیو کی سست ڈاؤن لوڈنگ کی پریشانی یا گیمگ کے دوران اٹکنے جیسے مشکلات کے بغیر استعمال کیا جا سکے۔ 
گلیکسی نوٹ 9 میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری فراہم کی گئی ہے جو دن بھر بات چیت، استعمال، گیمز کھیلنے اور صبح سے رات تک فلمیں دیکھنے کافی ہے۔ گلیکسی نوٹ 9 میں دو انٹرنل سٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں۔ 128 جی بی یا 512 جی بی کی سٹوریج کے آپشنز کو منتخب کیا جا سکتا ہے۔ اس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے استعمال کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ گلیکسی نوٹ 9 ایک ٹی بی کیلئے تیار کیا گیا ہے جو پسندہد تصاویر، ویڈیوز اور ایپلی کیشنز کے لئے کافی ہے۔ 
گلیکسی نوٹ 9 جدید ترین 10nm پروسیسر کے ساتھ ایک سپر پاور فل سمارٹ فون ہے اور یہ سٹریم اور ڈاؤن لوڈ کیلئے رفتار کم کئے بغیر مارکیٹ میں دستیاب سب سے تیز ترین نیٹ ورک سپیڈ کا حامل فون ہے جو 1.2 گیگا بائٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔ گلیکسی نوٹ 9 میں سام سنگ کا تیار کردہ واٹر کاربن کولنگ سسٹم شامل ہے اور اس ڈیوائس پر اے آئی بیسڈ پرفارمنس الگورتھم کو ترتیب دیتی ہے تاکہ طاقت ور اور مستحکم کارکردگی فراہم کی جا سکے۔ 
ایس پین نوٹ سیریز کا سگنیچر فیچر ہے۔ بلیو ٹوتھ لو انرجی (بی ایل ای) کے ساتھ نیا ایس پین نوٹ کے استعمال کی راہ میں انتہائی نیا ہے۔ ایک کلک کے ساتھ سیلفیز اور گروپ تصاویر، سلائیڈز دکھانا، ویڈیو کو چلانا اور روکنا اور دیگر عوامل اب ممکن ہو گئے ہیں۔ ڈویلپرز اس سال کے آخر میں ایس پین کے جدید ترین فنکشنز کا اپنی ایپلی کیشنز میں انضمام کر سکیں گے۔ 
سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 سام سنگ کی مشہور کیمرہ ٹیکنالوجیز پر تیار کیا گیا ہے جس میں ایک بہترین تصویر کے حصول کیلئے نئی صلاحیتیں شامل کی گئی ہیں۔ گلیکسی نوٹ 9 کا کیمرہ سام سنگ کا سب سے سمارٹ کیمرہ ہے۔ یہ تصویر کے عناصر کی شناخت کیلئے انٹیلی جنس کو استعمال کرتا ہے۔ یہ دلکش رنگوں کے ساتھ انتہائی شاندار اور زندگی سے بھرپور تصاویر کا حصول ممکن بناتا ہے۔ اگر کچھ غلط ہو تو گلیکسی نوٹ 9 کے استعمال کنندگان کو پتہ چل جاتا ہے تاکہ وہ کسی لمحہ کو ضائع کئے بغیر دوسری تصاویر نکال سکیں۔ اگر تصویر دھندلی ہوگی تو فوری طور پر نوٹیفیکیشن ظاہر ہوگا اور لینز پر دھول یا تصویر پر اثر انداز ہونے والی بیک لائٹ سے متعلق موضوع بلنک ہوگا۔ 
ایڈوانسڈ انٹیلی جنس فیچرز اور مشہور پریمیم ہارڈ ویئر کے منفرد امتزاج کے ساتھ گلیکسی نوٹ 9 کا کیمرہ مارکیٹ میں سب سے بہتر ہے۔ اس میں جدید ترین شور ختم کرنے کی ٹیکنالوجی دی گئی ہے اور اس کا ڈوئل اپرچر لینس انسانی آنکھ کی طرح روشنی کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔ روشنی کے ماحول کی اب کوئی پریشانی نہیں، گلیکسی نوٹ 9 کا اعلیٰ ترین کیمرہ کرسٹل کلیئر تصاویر فراہم کرتا ہے۔ 
گلیکسی نوٹ 9 میں اب تک کسی نوٹ میں دیئے گئے ڈسپلے سے سب سے بڑا ایج ٹو ایج ڈسپلے ہے۔ 6.4 انچ کا سپر ایمولڈ انفینیٹی ڈسپلے حقیقی جاذب نظر ملٹی میڈیا کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ گلیکسی نوٹ 9 کے انفینٹی ڈسپلے کو سٹیریو سپیکرز کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے جو AKG کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے اور زندگی کے پسندیدہ تجربہ کیلئے Dolby Atmos ایمرسو آڈیو فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یو ٹیوب نے گلیکسی نوٹ 9 کو سگنیچر ڈیوائس کا نام دیا ہے جو یوٹیوب کا بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔ 
گلیکسی نوٹ 9 سام سنگ DeX کے ساتھ ایک کمپیوٹر جیسا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ صارفین پریزینٹیشنز پر کام کے علاوہ اپنی تصاویر کو ایڈیٹ کر سکتے ہیں جبکہ اپنے پسندیدہ شو بھی دیکھ سکتے ہیں۔ گلیکسی نوٹ 9 کو جب ایک مانیٹر سے منسلک کیا جاتا ہے تو یہ ایک ڈیسک ٹاپ میں بدل جاتا ہے اور مکمل طور پر فعال دوسری سکرین کے طور پر کام کرتا ہے۔ ویڈیو دیکھنے کے دوران ایس پین کے ذریعے نوٹس لئے جا سکتے ہیں یا ایک مانیٹر پر متعدد ونڈوز کے استعمال، ڈریگ اور ڈراپ، رائٹ کلک کیلئے گلیکسی نوٹ 9 کو ایک ٹریک پیڈ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 
گلیکسی نوٹ 9 نے ممکنات کی دنیا کو کھول دیا ہے۔ یہ سام سنگ کی ڈیوائسز اور سروسز کے ایکو سسٹم کا ایک پورٹل ہے۔ سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 کے اجراء کے ساتھ سام سنگ نے اپنے طویل المدتی شراکت دار Spotify کے ساتھ موسیقی سے لطف اندوز ہونے کو آسان بنا رہا ہے۔ یہ شراکت داری گلیکسی نوٹ 9، گلیکسی واچ اور سمارٹ ٹی وی مصنوعات پر میوزک کے تبادلہ، پلے لسٹس اور پوڈ کاسٹس تک آسان رسائی ممکن بنائے گی۔ 
گلیکسی نوٹ 9 موبائل فون 7 ستمبر 2018ء سے پاکستان میں دستیاب ہوگا۔ یہ فون مڈ نائٹ بلیک، لیونڈر پرپل رنگوں میں میچنگ ایس پین اور Ocean بلیو رنگ ییلو ایس پن کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ 

Share your Comments

comments