Home / Corporate Corner / اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور کراچی یونائٹیڈ کی جانب سے مشترکہ سیکنڈ یوتھ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور کراچی یونائٹیڈ کی جانب سے مشترکہ سیکنڈ یوتھ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ،اپنے کمیونٹی سروس مینڈیٹ کے تحت ،بچوں میں کھیلوں کے فروغ کی غرض سے ’’اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائٹیڈ یوتھ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ ‘‘ منعقد کرے گا۔ 

’’اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائٹیڈ یوتھ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ‘‘ کے انعقاد کا مقصد کراچی کے کم مراعات یافتہ علاقوں میں نوجوانوں کی فٹبال ٹیموں کوایک دوسرے کے قریب آنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا، ان کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا اورمقابلہ کا جذبہ پیدا کرنا ہے

اپنے پہلے ایڈیشن میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائٹیڈ یوتھ لیگ سے 600 سے زائدلڑکوں اور لڑکیوں کو فائدہ پہنچا تھا۔سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی متعدد کیس اسٹڈیز میں، ان مقابلوں کے باعث پیداہونے والے ٹیم ورک، کمیونٹی میں رضاکاریت، قائدانہ صلاحیت، اور ایسی کمیونٹیز اور بچوں کے درمیان قائم ہونے والی دوستیوں کو،جو بالعموم ایک دوسرے سے دور رہتے ہیں،اجاگر کیا گیا تھا۔

اس سال منعقد ہونے والی لیگ کے مقابلے عمر کے اعتبار سے تین کیٹگریز میں منعقد کیے جائیں گے جس میں انڈر 10، انڈر 12 اور انڈر 14 سال شامل ہیں۔لیگ کا فارمیٹ گروپ سسٹم پر ہوگا جس کے مطابق ٹاپ ٹیمز براہ راست سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائٹیڈ لیگ میں لڑکیوں کا ٹورنامنٹ بھی شامل ہے جو سنگل لیگ کی بنیا پر کھیلا جائے گا اور ہر سائیڈ میں 7 کھلاڑی ہوں گے۔ اس فارمیٹ کے مطابق ٹاپ کرنے والی دو ٹیمز فائنل کے لیے مقابلہ کریں گی۔

پورے کراچی سے،اس سال منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں کل 800 لڑکے اور لڑکیاں حصہ لیں گی۔ لیگ کا معیار بلند کرنے کی غرض سے ہر میچ کے لیے آفیشل ریفری اور میچ کمشنر مقرر کیے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کے دوران، 10مختلف مقامات پر، کل 128 میچز کھیلے جائیں گے جن میں پرانا گولیمار، کلفٹن، شیریں جناح کالونی، کیماڑی، ملیر، لیاری، بلدیہ، کورنگی، منگھوپیر اور ماڑی پور شامل ہیں۔ اس طرح پورے کراچی سے فٹبال کے شائقین کو متوجہ کرنے میں مدد ملے گی۔

اس اسپانسرشپ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، شہزاد دادا نے کہا، آپ تک’اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائٹیڈ یوتھ لیگ ‘ پہنچانے کے لیے دوسرے سال بھی کراچی یونائیٹڈ کے ساتھ شراکت داری پر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کو فخر ہے۔اپنے برانڈ کے وعدے”Here for good” کے مطابق، یہ ایک منفرد ایونٹ ہے جو تین ماہ تک جاری رہے گا اور جس کا مقصد کم مراعات یافتہ کمیونٹیز کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔کمیونٹیز کے لیے کھیلوں کی اہمیت ’کھیل برائے کھیل‘ سے بڑھ کر ہے۔یہ مختلف کمیونٹیز کو قریب لانے، ایک سماجی و ثقافتی اثرقائم کرنے، سماجی سرمایہ پیدا کرنے ، جرائم اور سماج دشمن رویوں میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ فٹبال کے ذریعے ہم مثبت سماجی فوائد پیدا کر سکتے ہیں جو پورے کراچی میں ہماری کمیونٹیز کے لیے ایک متحدکرنے والی قوت ہے۔

گزشتہ برس، 600 سے زائد بچوں نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائٹیڈ لیگ سے تجربہ حاصل کیا تھا جو صرف فٹبال تک محدود نہیں تھا بلکہ اس میں زندگی کے مختلف شعبوں میں کوچنگ، ٹیم ورک اور دیگر شعبے بھی شامل تھے۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کا فٹبال کیساتھ قدیم رشتہ ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم ملک میں کراچی یونائٹیڈ کے ساتھ مل کر تبدیلی لانے کے اقدام میں قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔”

کرچی یونائٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عمران علی نے کہا،’’ہم اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے ساتھ مسلسل شراکت داری کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اس کے شکریہ ادا کر تے ہیں جس کا مقصد نوجوانوں کے لیے کھیلوں اور انتہائی ضروری مسابقت کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔اس سے ہمیں اپنے بچوں میں اعتماد اور قائدانہ صلاحتیں پیدا کرنے میں مدد ملے گی اور وہ صحتمند طرز زندگی کا مظاہر ہ کر سکیں گے۔ یہ مقابلہ اس بات کی تصدیق ہے کہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اس شعبے کو سپورٹ کرتا ہے اور اس کے مزید فروغ کی توقع کرتے ہیں۔کراچی یونائٹیڈاس ایونٹ کے بارے میں بہت پر جوش ہے اور اپنی مہارت کے اظہار کے لیے پر امید ہیں۔