Home / Corporate Corner / ایٹین نے دوبئی میں اپنی موجودگی کو مزید مستحکم بنا لیا

ایٹین نے دوبئی میں اپنی موجودگی کو مزید مستحکم بنا لیا

عالمی معیار کی طرز زندگی کے حامل ترقیاتی منصوبہ نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کی سب سے کامیاب رئیل اسٹیٹ کی نمائشوں میں سے ایک پراپرٹی ایکسپو دوبئی 2018 میں ٹائٹینیم اور اہم اسپانسر کے طور پر حصہ لے کر اپنی موجودگی کو مزید مستحکم بنا دیا ۔اس نمائش میں دنیا بھر سے لوگ حصہ لیتے ہیں۔

دوبئی میں خریداروں اور سرمایہ کاروں کے شاندار خیر مقد م کے بعد ایٹین نے ورلڈ ٹرید سینٹر، دوبئی میں 2 ارب ڈالر کے منصوبہ کی نمائش کی۔ پاکستان میں مصر کے اورا ڈویلپرز اور پاکستان کے سیف گروپ اور کوہستان بلڈرز (KBD) کے مشترکہ منصوبے، ایٹین نے اپنی مکمل مصنوعات کی لائن، پر آسائش ولاز، خوبصورت اپارٹمنٹس، ریٹیل ہب، کاروباری مراکز اور منصوبہ کے ماسٹر پلان کی نمائش کی ۔

ایکسپو میں سی ای او ، RERA ، مروان احمد بن گھلیتا نے خصوصی شرکت کی ۔ انہوں نے مینجمینٹ کے ساتھ بات چیت کے دوران ایٹین کے منصو بے کی تعریف کی ۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے سی ای او، ایٹین، طارق حامدی نے کہا، ” Downtownدبئی میں ہمارے سیٹلائٹ آفس کی تشکیل متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے ۔اپنے مقصد کو جاری رکھتے پاکستانی پراپرٹی مارکیٹ میں جدت اور انفرادیت پیدا کرنے کے لئے، ہم مکمل طور پر منفرد اور اعلی ترین معیار طرز زندگی متعارف کروا رہے ہیں۔ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد دوبئی میں بہتر مستقبل اور واپس اپنے وطن میں گھر کی خواہش کے لئے کام کر رہی ہے۔ پاکستان میں شاندار زندگی گزارنے کا عزم لئے ایٹین مقامی اور بین الاقوامی معیاروں کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ ”

عالمی سطح پر رئیل اسٹیٹ منصوبوں کے میزبانی کرنا پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے جو تیزی سے ترقیاتی شعبے میں مستقبل کی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لئے مدد گار ثابت ہو رہا ہے۔