Home / Corporate Corner / ایڈوٹکو نے پاکستا ن میں Deodarکے حصول میں فروخت کنندہ سے مشاورت کے ساتھ معاہد ہ منسوخ کر دیا

ایڈوٹکو نے پاکستا ن میں Deodarکے حصول میں فروخت کنندہ سے مشاورت کے ساتھ معاہد ہ منسوخ کر دیا

یڈوٹکو گروپ (“edotco”) Bhd Sdn ، ایگزیاٹا گروپ Berhad (“Axiata”)کے ماتحت ادارے نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان موبائل کمیو نیکیشن لمیٹڈ(“PMCL”) سے پاکستان میں0 13,00 ٹاورز کے حصول کے لیے مزید کام نہیں کریں گے۔

ٹرانزیکشن کئی شر ائط پر منحصر تھی جس کوSPA کی مقررہ شرائط اور وقت پر مکمل نہ کر نے کے باعث منسوخ کر دیا گیا ، جو کہ خاص طور پر SPA کے تحت ریگولیٹری منظوری میں تبدیلی کے نتیجے میں رونما ہوا۔

ایڈوٹکو پاکستان کے لیے پر عزم ہے اور پاکستان میں اپنے موجودہ کاروبار میں اضافہ جاری رکھے گا، جس میں اس سال کے آغاز میں Tanzanite ٹاورز کی جانب سے حاصل کردہ ٹاورز شامل ہیں۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایڈوٹکو گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفسر، سریش سیدھو نے کہا کہ ”یہ منسوخی ہمارے کاروباری مقاصد اور خواہشات پر اثر انداز نہیں ہوگی ۔ہم پاکستان میں بڑھتی ہوئی مارکیٹ کی صلاحیت میں اعتماد رکھتے ہیں اور یہاں پر موجود اپنے آپریشنز کے لیے پر عزم ہیں۔ہم پاکستان ، جنوبی اور جنوبی مشرقی ایشیاء کی دوسری مارکیٹس میں موجود مواقعوں کی پائپ لائن کو ترقی دے رہے ہیں اور ہم اس بات کا یقین رکھتے ہیں کہ ہم اپنے کاروبار کے فروغ اوراپنے مقاصد کو پورا کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گے ”۔