Home / Corporate Corner / وفاق ہائے ایوان و صنعت و تجارت کے سابق صدرافتخار علی ملک کا ڈیم فنڈ میں دس کروڑ روپے عطیہ

وفاق ہائے ایوان و صنعت و تجارت کے سابق صدرافتخار علی ملک کا ڈیم فنڈ میں دس کروڑ روپے عطیہ

لاہور(خبرنگارخصوصی) وفاق ہائے ایوان و صنعت و تجارت کے سابق صدر، اور سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے موجودہ نائب صدر، افتخار علی ملک نے وزیراعظم کے ڈیم فنڈ میں دس کروڑ روپے جمع کروانے کا اعلان کیا ہے۔ افتخار ملک نے تاجر سیاست میں سرگرم اپنے گروپ ’’فاونڈرز گروپ‘‘ کے ممبران سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے عطیات بھیجیں تاکہ اس قومی مقصد میں تاجر اور صنعت کار طبقے کا حصہ ڈالا جا سکے۔ افتخار ملک نے کہا کہ ہمارے پانی کے ذخائر تیزی سے ریت سے بھر رہے ہیں اور اگر ہم نے تیزی سے نئے ذخائر تعمیر نہ کئے تو نئی نسلوں کو منہ نہیں دکھا پائیں گے۔ افتخار ملک نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی تاجر سیاست کے لئے چندہ نہیں مانگا لیکن وہ پہلی مرتبہ اس قومی معاملے پر اپنے ساتھیوں کو آواز دے رہے ہیں۔ افتخار ملک آئندہ ہفتے دس کروڑ کا چیک وزیر اعظم پاکستان ، عمران خان کو پیش کریں گے۔ 

Share your Comments

comments