Home / Corporate Corner / خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور GREENLIGHT PLANETنے شمسی توانائی کی مصنوعات کی فنانسنگ کے لیے شراکت داری قائم کر لی

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور GREENLIGHT PLANETنے شمسی توانائی کی مصنوعات کی فنانسنگ کے لیے شراکت داری قائم کر لی

پاکستان کے سب سے بڑے مائیکرو فنانس بینک ،خوشحالی مائیکرو فنانس بینک (KMBL) نے گھریلو شمسی توانائی کی مصنوعات کی معروف عالمی تنظیم Greenlight Planet کے ساتھ شراکت قائم کر لی۔اس شراکت داری کا مقصد پاکستان میں توانائی کی ضروریات کو پائیدار طریقے سے پورا کرناہے، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اپنے صارفین کو Greenlight Planet کی شمسی توانائی ہوم سسٹمز اور لائٹنگ سولیوشنز کی مصنوعات آسان اقساط پرفراہم کرے گا۔

معاہدے کو IFCلائٹنگ پاکستان پروگرام کے تحت سہولت فراہم کی گئی ہے ۔IFC نے Greenlight Planet اور ان کے پاکستان کے ڈسٹریبیو ٹر کو صارفین کے لیے تصدیق شدہ شمسی توانائی کی مصنوعات کی فنانسنگ کے لیے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک سے متعارف کروایا۔ لائٹنگ پاکستان پروگرام صارفین کے لیے شعوری مہم، ٹریننگ اور مارکیٹ انٹیلی جنس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں بھی مدد کرے گا۔

معاہدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، صدر ،خوشحالی مائیکرو فنانس بینک،غالب نشتر نے کہا، ”خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کا Greenlight Planet کے ساتھ تعاون کا مقصد ان کی Sun KingTM کی شمسی توانائی کی مصنوعات سے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے توانائی کے مسائل کو حل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے ۔ ان اقدام سے علاقے کے لوگوں کی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا۔ ”

انہوں نے مزید کہا ”ہم سندھ بھر میں Greenlight Planet کی سروسز کو بڑھانے کے خواہاں ہیں تاکہ اپنے صارفین کے لئے سستی اور قابل اعتماد
آف گرڈ شمسی حل مہیا کر سکیں۔”

اس موقع پر Greenlight Planet کے مینیجر گلوبل پارٹنر شپ، طارق زمان، نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”یہ شراکت داری پاکستان میں قا بل تجدید توانائی کے استعمال کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ دیہی علاقوں میں ہماری جدید ترین مصنوعات صارفین کی ضروریات اور مرضی کے مطابق سہولیات فراہم کریں گی۔”

ملک میں توانائی کے بحران کو دیکھتے ہوئے، یہ اتحاد قابل تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے بین الاقوامی معیار کی مصنوعات تک رسائی حاصل کرنے میں بینک کے صارفین کو سہولت فراہم کرے گا ۔دونوں ادارے مل کر صارفین کو قابل تجدید توانائی کے ذرائع پر منتقلی کے فوائد کے بارے میں تعلیم دینے کے لئے سماجی بیداری مہم شروع کریں گے۔

یہ سروس حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، میرپور خاص، ٹنڈو االلہ یاراور نواب شاہ میں شروع کی جائے گی۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک چھوٹی مارکیٹس میں جدید مصنوعات متعارف کروانے کا عزم رکھتا ہے جو پاکستان کی اکثریتی آبادی کو معاشی مواقع فراہم کرتی ہے۔

Share your Comments

comments