Home / Corporate Corner / پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات

پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات

پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات 2018-19 میں معروف بزنس لیڈر شاہ فیصل آفریدی بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ سینئر نائب صدر کے عہدہ پر احمد حسنین اور اور نائب صدر کے عہدہ کیلئے خرم شفیق بھی بلا مقابلہ منتخب قرار پائے ہیں۔ اس امر کا اعلان ایس ایم نوید کی صدارت میں منعقدہ پاک چین جوائینٹ چیمبر کے سالانہ اجلاس عام میں کیا گیا۔الیکشن کمشن نے انتخابی نتائج کا اعلان کر تے ہوئے بتا یا کہ اس برس ایگزیکٹو کمیٹی کی پانچ خالی نشستوں پر انتخابات کے نتیجے میں احمد حسین، محمد علی طارق، فارق علی خان شنواری، محمد زراک خان اور شاہ فیصل آفریدی منتخب قرار پائے ہیں جس کے بعد ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر نئے عہدیداروں کا چناؤ کیا ۔ اس موقع پر چین کے قومی دن کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔

قبل ازیں سبکدوش ہونے والے صدر ایس ایم نوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک چین اقتصادی تعلقات کے اس اہم موڑ پر ضروری تھا کہ شاہ فیصل آفریدی جیسی با اثر شخصیت چیمبر کی باگ ڈور سنبھالے۔ انہوں نے امید کی کہ شاہ فیصل آفریدی چین اور پاکستان کے درمیان اعتماد کی فضا کو فروغ دینے میں دونوں ممالک کی حکومتوں اور کاروباری برادریوں کے درمیان بہترین مشیر کا کردار انجام دیں گے ۔

دریں اثناء نو منتخب صدر شاہ فیصل آفریدی نے آج اپنے ایک اخباری بیان میں سبکدوش ہونے والے صدر ایس ایم نوید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے خدمت کا جو معیار مقرر کیا ہے وہ اسے نہ صرف قائم رکھیں گے ، بلکہ اس میں مقدور بھر اضافہ کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے تمام تر
سرکاری ور نجی رابطے پاک چین جوائینٹ چیمبر کے ایجنڈے کی تکمیل میں صرف کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں سی پیک کے تحت وسیع پیمانے پر سپیشل اکنامک زونز کی تشکیل کو ممکن بنانے کیلئے پاک چین جوائینٹ چیمبرکو چین اور پاکستان کے درمیان ایک مضبوط پل کی شکل دیں گے۔

Share your Comments

comments