Home / Corporate Corner / ایٹین اپنے وعدوں کی تکمیل کے لیے پر عزم ہے

ایٹین اپنے وعدوں کی تکمیل کے لیے پر عزم ہے

ایٹین (Eighteen) اپنے وعدوں کی تکمیل کے لیے پر عزم ہے اوراب پاکستان کا انتہائی پرتعیش اور جدید ترین رہائشی منصوبہ بھی خواب سے حقیقت بننے والا ہے۔ اسلام آباد کے جنوب مغرب میں حسین قدرتی مناظر کے درمیان 2.7ملین مربع گز پر پھیلی ہوئی اس گیٹیڈ کمیونٹی میں کام تیزی سے جاری ہے۔

ایٹین کا پروجیکٹ موٹر وے سے منسلک ہے اور راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (RDA)کی عملداری میں آتا ہے۔اس علاقے کوجڑواں شہروں کا ’’ایٹینتھ ڈسٹرکٹ (18th District)‘‘کہا جاتا ہے۔اس پروجیکٹ تک رسائی بہت آسان ہے کیوں کہ یہ علاقہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ سے صرف 10کلومیٹرز دور اور محض 10منٹس جبکہ اسلام آباد کے اندرون شہر سے 15 منٹس کی مسافت پر واقع ہے۔

دو برس قبل، اور ڈیویلپرز، سیف گروپ اور کوہستان بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز نے پاکستان میں رہائش کا نیا اور بین الاقوامی انداز متعارف کرانے کا خواب دیکھا تھا۔ تمام فریقین نے مل کر بہترین ڈیزائن، تعمیر اور طویل عرصہ تک رہائش کے قابل سہولتوں کو یکجا کر کے ایک حقیقی طرز زندگی کی منزل بنا دیا۔

پروجیکٹ پر تیزی سے جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ایٹین کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، طارق حامدی نے کہا،’’اس پروجیکٹ میں مقامی مصنوعات اور وسائل بڑے پیمانے پراستعمال کیے جارہے ہیں اور اس کی بدولت کم از کم 20,000 مقامی افرد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ اگرچہ تجربہ کار بین الاقوامی ماہرین، ڈیزائنرز اور دیگر پروجیکٹ ماہرین تعمیری مراحل کی نگرانی کر رہے ہیں،تاہم،پروجیکٹ پر عمل درآمد کے لیے مقامی کنسلٹنٹس، کنٹریکٹرز، لیبرز اور مشینری بھی استعمال کی جا رہی ہے۔‘‘

ایٹین نے اپنی بنیادوں کوپاکستان سمیت برطانیہ اور دبئی میں بھی مضبوط بنایا ہے جس کی وجہ اس کے قابل اعتماد اور معزز کسٹمرز ہیں۔ اس کے دفاتر لاہور، کراچی اور پشاور سمیت پورے پاکستان میں واقع ہیں اور بین الاقوامی سطح پر دبئی میں بھی واقع ہیں۔ ایٹین نے ابھرتی ہوئی پاکستانی مارکیٹ کے لیے انتہائی منافع بخش ثابت ہونے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ایٹین پاکستان میں رہائش کے حقیقی معیار کو متعارف کرانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے وقف ہے کہ وہ صرف مکان ہی نہیں خرید رہے ہیں بلکہ ، فی الحقیقت، ایک طرز زندگی خرید رہے ہیں۔

Share your Comments

comments