Home / Latest News / پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیرٹی اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کردی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے اگلے ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے تک اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیجی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے 47 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزرات خزانہ سمری کی حتمی منظوری وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد دے گی جس میں اضافہ ہونے یا موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے۔

حکومت نے ماہ اگست میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی تھی۔

 اوگرا نے ماہ اکتوبر کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے اضافے کی تجویز دی تھی لیکن وزیر اعظم عمران خان نے وزرات خزانہ کو قیمتوں میں اضافے سے روک دیا تھا اور قیمتیں برقرار رکھیں تھیں۔  

Share your Comments

comments