Home / Bongi Naama / پاکستان میں ایک خطرناک بیماری منڈلانے لگی، تشویشناک حد تک اضافہ

پاکستان میں ایک خطرناک بیماری منڈلانے لگی، تشویشناک حد تک اضافہ

گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز ( پمز) میں 12 ہزار افراد کا ہیپاٹائٹس سی کا پازیٹو ٹیسٹ آیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال پمز میں 20 فیصد کیسز کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق دستیاب اعداد و شمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی کا وقوعہ ملک کے اس علاقے میں زیادہ ہے اور انفیکشن کے مریضوں کی تعداد ہر سال انتہائی تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ پمز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر وسیم احمد خواجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ایک سال میں 12 ہزار مریضوں کا ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ پازیٹو آیا۔ لگ بھگ چار ہزار کا اینٹی وائرل علاج ہو رہا ہے انہوں نے کہاکہ پمز میں مریصوں کو دوبارہ انجکیشن اور منہ کے ذریعے لی جانے والی ادویات دی جا رہی ہیں اور ان کا اعلاج کیا جا رہا ہے ۔

About Asif Khalil

Share your Comments

comments