istanbul escort escort bayan escort istanbul istanbul escort yalıkavak
Home / Latest News / پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ نے شہروں میں رہائش پذیر خواتین کے لئے پہلے مخصوص پروگرام کا آغاز کر دیا

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ نے شہروں میں رہائش پذیر خواتین کے لئے پہلے مخصوص پروگرام کا آغاز کر دیا

خواتین کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) نے حال ہی میں پنجاب کے منتخب اضلاع کے شہری علاقوں میں رہائش پذیر خواتین کے لئے مخصوص پروگرام کا آغاز کیا۔
پروگرام کی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کے لئے پی ایس ڈی ایف نے بدھ کو معاہدہ پر دستخط کرنے کی ایک تقریب کا اہتمام کیا تاکہ کوالیفائی کرنے والے 22 ٹریننگ سروسز پروائیڈرز (ٹی ایس پیز) کے ساتھ تعلق کو باقاعدہ بنایا جا سکے۔ اس پروگرام کا عنوان ’’147Women Focused Employment Driven Training148‘‘ ہے۔
وزیر برائے صنعت، تجارت و سرمایہ کاری جناب شیخ علاؤالدین جو تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے، نے کہا کہ انہیں اس تقریب کی صدارت کرنے پر فخر ہے کیونکہ پی ایس ڈی ایف نے نہ صرف ہماری غریب اور محروم بہنوں اور بیٹیوں کو تکنیکی اور ووکیشنل مہارت کی فراہمی بلکہ انہیں روزگار کے مواقع کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے ایک قدم اٹھایا ہے۔ شہری علاقوں میں ترتیب دیئے گئے زیادہ تر پروگرام باقاعدہ روزگار پر منتج ہوئے بغیر صرف تربیت کی حد تک محدود رہتے ہیں۔
ٹریننگ سروس پروائیڈرز (ٹی ایس پیز) سے اپنے خطاب میں انہوں نے تمام شرکاء کو مبارکباد دی جنہوں نے اس پروگرام کے تحت کامیاب تربیت کاروں میں ملازمت کے عزم کو فروغ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ایس پیز اسے صرف ایک تربیتی معاہدہ نہ سمجھیں بلکہ اس حقیقت پر فخر کرنا چاہئے کہ وہ قومی مقصد میں براہ راست حصہ ڈال رہے ہیں۔
اس پروگرام کا مخصوص مقصد آمدنی میں اضافہ کے مواقع اور ملازمتوں تک رسائی میں اضافہ کے لئے خواتین کو معیشت کے مختلف شعبوں بشمول سروس، تعلیم، ٹیکسٹائل، صحت، ہاسپیٹیلٹی، اطلاعات و مواصلات، لیدر اور سپورٹس سے منسلک مہارتوں میں تربیت فراہم کرنا ہے۔ اس سکیم کے تحت ایک سال میں خواتین کی انرولمنٹ کا ہدف 10 ہزار سے زائد ہے۔ 18 سال کی عمر یا اس سے زائد اور پنجاب کے کسی بھی ضلع سے تعلق رکھنے والی خواتین اس پروگرام میں شرکت کرنے کی اہل ہیں۔ تربیت حاصل کرنے والوں کو ماہانہ 1500 روپے وظیفہ کے ساتھ یونیفارم اور بیگز بھی فراہم کئے جائیں گے۔ اس پروگرام کے تحت کلاسیں اکتوبر 2017ء میں شروع ہوں گی اور ستمبر 2018ء تک جاری رہیں گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جواد خان نے کہا کہ پی ایس ڈی ایف مسلسل اعلیٰ معیار کی تربیت پر زور دے رہا ہے اور معیاری تربیت فراہم کرنے والوں کو سرمایہ کاری پر مسابقتی منافع دیتا ہے۔
اس پروگرام کے آغاز کے ساتھ امید ہے کہ پی ایس ڈی ایف کومعیاری روزگار کا ذریعہ بننے والے تربیتی پروگراموں کے فنانسر کی حیثیت حاصل ہوگی جس کی توجہ زیادہ سے زیادہ خواتین کی پروگرام میں شمولیت اور انہیں دیرپا روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے مرکزی دھارے میں لانے پر مرتکز ہے۔
پی ایس ڈی ایف کے بارے میں
پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) ایک سیکشن 42 ، غیر منافع بخش کمپنی ہے جو کہ 2010 ء میں کمپنیز آرڈیننس 1984ء کے تحت حکومت پنجاب نے برطانیہ کے محکمہ برائے بین الاقوامی ترقی (ڈی ایف آئی ڈی، یو ۔کے) کے اشتراک سے قائم کی ۔ ورلڈ بینک بھی پی ایس ڈی ایف کی تربیت کی فراہمی کے لئے حکومت پنجاب کو فنڈز فراہم کر رہا ہے۔ پی ایس ڈی ایف کے مقاصد میں پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں غریب اور پسے ہوئے طبقات کے لئے معیاری مہارت اور پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کرنا شامل ہے۔ 2011ء میں اس کے قیام کے بعد پی ایس ڈی ایف نے 200 سے زائد ٹریڈز میں 2 لاکھ نوجوانوں کو تربیت فراہم کی ہے اور یہ 250 سے زائد نجی اور سرکاری شعبوں میں تربیت فراہم کرنے والوں کے ساتھ کام کرتی ہے۔ آئندہ پانچ سالوں میں ہم پنجاب بھر میں 4 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو تربیت فراہم کریں گے جو پاکستان اور بیرون ممالک میں ملازمتیں حاصل کر سکیں گے۔

About Waseem Ahmad

Share your Comments

comments