کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لا ئن)کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 200 اضافے سے ایک لاکھ نوہزار500روپے ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے سے 93 ہزار879 روپے ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں