آزاد کشمیر کا صدر اور وزیر اعظم پی ٹی آئی سے ہی ہوگا ،گورنر پنجاب چودھر ی سرور کابڑا دعویٰ

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے عام انتخابات میںپاکستا ن تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے نامزد امیدوار صدر اور وزیراعظم منتخب ہوں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سے پی ٹی آئی رہنما شوکت بسر انے ملاقات کی ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں جس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،ملک میں اداروں میں اصلاحات کے لیے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی سمیت ہر شعبے میں کامیابی سے دنیا میں آگے بڑھ رہا ہے ،روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں1.5ارب ڈالرز کی سر مایہ کاری حکومتی پالیسوں پر اعتماد ہے،اپوزیشن جتنی مر ضی رکاوٹیں ڈال لیں اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیں گے،وفاقی اورصوبائی حکومت نے عوام دوست بجٹ دیا جومنظور ہوجائے گا ۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان ہی کشمیر یوں کیساتھ ساتھ فلسطینیوں کے بھی سفیر ہیں ،آزاد کشمیر میں مخالفین کی گلگت بلتستان انتخابات جیسی شکست مقدر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں