خاتون نے سابق محبوب سے بدلہ لینے کیلئے تحفہ میں دی گئی 50 لاکھ کی موٹرسائیکل کو آگ لگادی

بینکاک تھائی لینڈ میں ایک خاتون نے سابق محبوب سے بدلہ لینے کیلئے خود ہی اسے تحفے میں جو مہنگی ترین موٹرسائیکل دی تھی اس کو آگ لگادی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 36 سالہ خاتون نے بنکاک میں اپنے سابق محبوب کو برطانوی کمپنی ٹرائمف کی 50 لاکھ روپے کی موٹرسائیکل تحفے میں دی تھی۔ کچھ عرصہ پہلے مہنگا تحفہ لینے والے نے خاتون کو چھوڑ دیا۔

بے وفائی سے دلبرداشتہ خاتون اپنے سابق محبوب کی یونیورسٹی پہنچ گئی جہاں وہ کام کرتا ہے اور پارکنگ میں کھڑی اس کی موٹرسائیکل کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ قریب ہی کھڑی چھ موٹرسائیکلیں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں