مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیر ی نوجوان شہید

سرینگر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے ایک اور کشمیر ی نوجوان کو شہیدکردیا۔ دو روز میں شہدا کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے۔نوجوان کو سری نگر کے علاقے پارم پورہ میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، غاصب فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران چند نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا ۔

کشمیریوں کی جانب سے ظالمانہ کارروائی کے خلاف احتجاج کیا جا رہاہے ، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں