ٹی 20ورلڈ کپ یو اے ای اور عمان منتقل کرنے کی منظوری

آئی سی سی نے ٹی20ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات اور عمان میں منتقل کرنے کی منظوری دے دی ۔

ٹی 20ورلڈ کپ بھارت میں کھیلا جانا تھا مگر کورونا صورتحال کے پیش نظر بھارت کی جانب سے ایونٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کی تصدیق کی گئی تھی جس کی آج آئی سی سی نے بھی منظوری دے دی ۔

ٹی 20ورلڈ کپ 17اکتوبر سے 14نومبر تک کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں