پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، ملک کی اعلیٰ عسکری ، حکومتی اور سیاسی قیادت کی شرکت

سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں ملک کی اعلیٰ عسکری ، حکومتی اور سیاسی قیادت شریک ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر دفاع پرویز خٹک ، وزیر داخلہ شیخ رشید ، بابر اعوان ، معید یوسف ، شہباز شریف ، بلاول بھٹو ، پرویز اشرف، رضا ربانی ، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہیں ۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار اور ڈی جی ملٹری آپریشنز ( ایم او ) میجر جنرل نعمان زکریا شریک ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اجلاس سے قبل شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں