چاکلیٹ اور موٹاپے میں کمی کے درمیان حیران کن تعلق دریافت

امریکی ماہرین نے چاکلیٹ اور موٹاپے میں کمی کے درمیان حیران کن تعلق دریافت کر لیا ہے۔ ان ماہرین کا کہنا ہے لک چاکلیٹ‘ کھانے کو دی اور دو فہتے بعد ان کا وزن چیک کیا۔

اس تجربے میں خواتین کے وزن میں کوئی کمی نہیں ہوئی بلکہ اس میں قدرے اضافہ ہی ہوا۔ اس کے بعد ان خواتین کو دو ہفتے کے لیے صرف ناشتے میں چاکلیٹ کھلائی جاتی رہی۔ اس تجربے کے اختتام پر معلوم ہوا کہ ان خواتین کے وزن میں نمایاں کمی واقع ہو چکی تھی۔ اس تحقیق میں مزید تجربات کرنے کے بعد سائنسدانوں نے نتائج میں بتایا ہے کہ ناشتے کے وقت چاکلیٹ کھائیں تو یہ جسم میں موجود چربی کو پگھلاتی ہے اور خون میں گلوکوز کا لیول کم کرتی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ فرینک شیئر کا کہنا تھا کہ ”چربی پگھلنے او رخون میں گلوکوز کا لیول کم ہونے سے موٹاپا بھی کم ہوتا چلا جاتا ہے۔ ہمارے خیال میں موٹاپے سے نجات کا یہ طریقہ وزن کم کرنے کے دیگر طریقوں کا بہت میٹھا متبادل ثابت ہو سکتا ہے۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں