سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہونے پرسابق صدر کو ڈاکٹرز کی ہدایت پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق صدر کی علالت کے باعث بلاول بھٹو اسلا م آباد سے کراچی پہنچ گئے ہیں جبکہ بختاور بھٹو بھی دبئی سے کراچی پہنچ چکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بختاور بھٹو اپنے خاوند کے ہمراہ کراچی پہنچی ہیں۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ اجلاس میں شرکت اور احتساب عدالت میں پیشی سے تھکن کے باعث سابق صدر کی طبیعت ناساز ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں