عوام سے گفتگو کے دوران روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے فون پر سائبر حملہ

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے عوام کے ساتھ براہ راست گفتگو کے دوران ہیکرز نے ان کے فون پر سائبر حملہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاستی ٹی وی پر نشر ہونے والی براہ راست گفتگو کے دوران ہیکرز نے سائبر حملوں کے زریعے گفتگو میں بار بار خلل پیدا کیا۔

رپورٹ کے مطابق روسی ٹیلی کام کمپنی رو ٹیلی کام نے حملوں کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے گئےہیں۔ٹی وی اینکر نے کال کے دوران صدر کو سائبر حملوں سے آگاہ کیاجس پر انہوں نے حیرت کا اظہار کیا۔روسی صدر ہر سال براہ راست پورے ملک میں شہریوں سے ان کے مسائل سے متعلق ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہیں اور انہیں جواب دیتے ہیں۔ چار گھنٹے تک جاری رہنے والے مکالمے میں مواصلاتی کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ زیادہ پریشانی اس وقت دیکھی گئی جب دور دراز علاقوں سے کالیں موصول ہوں۔روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بتایا کہ حملوں کا منبع واضح نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں