ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقہ، چوتھے ٹی 20 میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

ویسٹ انڈیز نے چوتھے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ کو 21رنز سے شکست دیدی۔پانچ میچوں کی سیزیز دو دو سے برابر ہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم 168 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر  146 رنز بناسکی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپننگ بلے باز کوینٹن ڈی کوک 60 اور ایڈن مارکرم 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔جنوبی افریقہ کے صرف چار بلے باز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے براوو نے چار جبکہ آندرے رسل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 167 رنز بنائے تھے۔کپتان کیرن پولارڈ 51 اور لنڈل سمنز 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے لنڈے اور تبریز شمسی نےدو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز اس وقت دو دو سے برابر ہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے دوسرے اور تیسرے ٹی 20 میچ میں فتح سمیٹی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں