معروف اداکارہ میرا کے سوشل میڈیا اکاونٹس ہیک ہوگئے

پاکستان کی معروف ادکارہ میر ا کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس ہیک ہوگئے۔اداکارہ نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) سے رجو ع کرلیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پاکستانی اداکارہ میرا نے ایف آئی اے میں درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میرے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس ( فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر )ہیک کرلئے گئے ہیں، ایف آئی اے ہیکرز کے خلاف کارروائی کرے۔

دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور نے اداکارہ کی درخواست پر انکوائر ی شروع کردی ہے اور فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاوئنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں