بلوچستان میں بھارت کا نیٹ ورک ٹوٹ گیا ،اب قوم پرستوح سے بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائے گا ‘ حکومت نے اعلان کردیا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بھارت کا دہشت گردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ اب قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں وفاقی حکومت 731 ارب کے 131 منصوبے مکمل کرے گی، صوبائی حکومت کا ترقیاتی پروگرام صرف اس سال 180 ارب کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں