سیلفی کا شوق تین لڑکیوں کی جان لے گیا

بھارتی شہر تلنگانہ میں سیلفی لینے کے دوران دو بہنوں سمیت تین لڑکیاں ڈوب کر ہلاک ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ کے ایک گاؤں میں ایک ہی خاندان کی تین لڑکیاں زرعی فارم کے ٹینک میں ڈوب کر ہلاک ہو گئیں۔ ہلاک ہونے والی لڑکیوں میں 16 سالہ الیمی سنیتا، اس کی بہن 14 سالہ ویشالی اور ان کی کزن 14 سالہ انجلی شامل ہیں۔تینوں لڑکیاں سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے کے لیے اچھی تصویر بنانے کی کوشش کر رہی تھیں۔لڑکیاں وقت گزارنے کے لیے اپنی والدہ اور کزن کے ہمراہ اتوار کو اپنے زرعی فارم پر گئیں۔ جہاں وہ اپنے موبائل فون سے تصاویر لے رہی تھیں کہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں