سندھ میں سکول کب تک بند رہیں گے ، صوبائی وزیر تعلیم نے اہم اعلان کر دیا

وزیر تعلیم سندھ نے سکول 19اگست تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا، سید سردار شاہ کا کہنا تھا کہ یقینی بنائیں گے کہ اساتذہ کی ویکسی نیشن مکمل ہو ۔

صوبائی وزراءسید سردار شاہ اور اسماعیل راہو نے کراچی میں پریس کانفرنس کی ، وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے کہا کہ سکول 19اگست تک بند رہیں گے ، بورڈ کے امتحانات منگل سے چھ محرم الحرام تک ہوں گے ، نویں سے انٹر تک امتحانات رکے ہوئے ہیں ، ریگولر امتحانات دس اگست سے دو ستمبر تک لئے جائیں گے ۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہمیں اپنے نصاب کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق کرنا ہوگا ،ہم آج  تک ریڈیو کے معجزات پڑھا رہے ہیں ، نظام اور معیار تعلیم بہتر کریں گے تو والدین بچوں کو سرکاری سکولوں میں لائیں  گے۔

سید سردار شاہ نے کہا کہ 8 محرم الحرام کو صورتحال پر نظرثانی کے لیے اجلاس بلائیں گے،  صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا کہ بورڈ امتحانات کیلئے نیا شیڈول ترتیب دیں گے ۔امتحانات میں نقل کی اجازت نہیں ہو گی، پرچے آؤٹ ہونے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں